تعلیم کو ترجیح اور نوجوانوں کا کردار، صدر آصف زرداری کا عالمی یومِ تعلیم پر پیغام
تعلیم کو ترجیح، نوجوانوں کو اصلاحات میں شراکت دار بنایا جائے: صدر آصف زرداری
اسلام آباد: عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ صدر مملکت نےکہا کہ تعلیم محض معلومات کا حصول نہیں بلکہ تجسّس، صلاحیت اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہئے۔ ، انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 اے مفت اور لازمی تعلیم کے قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تعلیم میں ڈیجیٹل خواندگی اور عملی مہارتوں کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے،۔ تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔صدرمملکت نےکہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کےمواقع فراہم کر رہی ہے۔ ، جبکہ خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news today
today news paper
newspaper
epaper today
Multan news
Pakistan
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
معلومات
صدر مملکت
تعلیم
صدر آصف زرداری
کلیدی کردار
عالمی یومِ تعلیم
ڈیجیٹل تعلیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.