شوگر مافیا کی لوٹ مار 2025، عوام کو اربوں کا نقصان
شوگر مافیا نے 2025 میں عوام کو کتنا لوٹا ؟ تفصیلات منظرعام پر
شوگرملز کی جانب سے شوگرایڈوائزری بورڈ کو چینی کی برآمد کیلئے غلط اعدادوشمار دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی دستاویز سے چشم کُشا حقائق سامنے آ گئے ۔ ایف بی آر نے طلبی کے باوجود چینی کی فروخت کا ڈیٹا متعلقہ اداروں کو نہیں دیا۔ مسابقتی کمیشن نے 2025 میں شوگرمافیا کی غلط اعدوشمار کے ذریعے لوٹ مار بےنقاب کر دی۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ سال مقامی سطح پر چینی کا بحران اور پھر اچانک قیمتوں میں برق رفتار اضافہ بھی شوگرملز کی غلط بیانی کا نتیجہ تھا۔ چینی کی برآمد کے لئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو گمراہ کیا گیا۔ دستاویز کےمطابق شوگرملز ایسوسی ایشن کے گزشتہ سال 13فیصد اضافی پیداوارکےاعدادوشمارغلط تھے۔ اسی غلط ڈیٹا کی بنیاد پر چینی برآمد کرنے کی اجازت حاصل کی۔ شوگر ملز کا چینی کی 66لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کا تخمینہ بھی غلط نکلا ۔ چینی کی حقیقی پیداوار 57 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔ یہی نہیں شوگرملز نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی تاخیر سے برآمد کر کے مارکیٹ میں قلت بھی پیدا کی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
epaper today
latest news
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
ایف بی آر
چینی کی برآمد
مسابقتی کمیشن
مسابقتی کمیشن آف پاکستان
شوگرملز
تفصیلات منظرعام پر
اعدادوشمارغلط
تبصرے
Please keep the discussion respectful.