محکمہ خوراک سندھ گندم غائب، کروڑوں روپے مالیت کا سنسنی خیز انکشاف
محکمہ خوراک سندھ کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب
جامشورو کے علاقے بھولاری میں محکمہ خوراک کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ محکمہ خوراک نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو باضابطہ طور پر سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گندم کی خردبرد کا انکشاف سیکریٹری محکمہ خوراک کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ہوا،جہاں پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نو جنوری کو 64 ہزار 483 گندم کے تھیلوں کی خردبرد کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والی گندم کی مجموعی مالیت 64 کروڑ 48 لاکھ 35 ہزارروپے بنتی ہے،۔ تحقیقات میں مزید بتایا گیا کہ 18 جنوری کو صوبے بھر کے 66 گوداموں میں سے 52 گوداموں کی جانچ کی گئی ۔ ،جس کےدوران بھولاری گودام سےگندم غائب ہونے کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ میں خردبرد میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ادھر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رپورٹ کی روشنی میں رات گئے کارروائی کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر اللہ ڈنو کو گرفتار کر لیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
breaking news
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
google news
محکمہ خوراک
تحقیقات
سخت کارروائی
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ
گندم غائب
نشاندہی
گندم کے تھیلوں
گوداموں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.