اسلام آباد امام بارگاہ خودکش دھماکا: 31 شہید، 169 زخمی
اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکا، 31 افراد شہید، 169 زخمی
اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں 31 افراد کے شہید اور 169 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ، لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے 31 افراد شہید اور 169 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
169 زخمی
31 افراد شہید،
ترلائی
امام بارگا
خودکش دھماکہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.