اسرائیل کا ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف، تہران کی نگرانی کی خفیہ رپورٹ سامنے آگئی
اسرائیل کاایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے دوران تہران کے ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق اس مبینہ آپریشن کے تحت تہران کے مختلف علاقوں میں نصب ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے ان کی ویڈیوز طویل عرصے تک خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔ خاص طور پر پاستور اسٹریٹ کے اطراف سکیورٹی اہلکاروں، ڈرائیوروں اور دیگر عملے کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات، گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہوں اور آمدورفت کے راستوں کی نشاندہی کی گئی۔ جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کے معمولات، رہن سہن، ڈیوٹی کے اوقات اور سفر کے راستوں کا تجزیہ کیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
latest news
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Current Affairs
Pakistan Today
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
ایرانی سپریم لیڈر
اسرائیلی انٹیلی جنس
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف
ٹریفک کیمروں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.