پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مدنظر رکھا جائے، ایران سے درخواست: اسحاق ڈار
ایران سے کہا ہے پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مد نظر رکھا جائے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم کسی تصادم کے حق میں نہیں، پاکستان دل وجان سے ایران کے ساتھ ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرچکا ۔ ایران سے کہا اسے مد نظر رکھا جائے۔ سب نے دیکھا سب سے کم ری ایکشن سعودی عرب اور عمان کیخلاف ہوا ہے۔نائب وزیراعظم نے موقف سمجھنے پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ بولے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے باوجود ایران پرحملہ کیا گیا ۔ ہم نے ہر فورم پر تہران کے حق میں آواز بلند کی ۔ بیک گراؤنڈ جو کچھ کرسکتے تھے وہ کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بھی اپنی سطح پر بہت کوششیں کیں ۔ رابطے اب بھی جاری ہیں ۔ ملک کے اندر معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں ۔ اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی رہنماؤں کو کل ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news today
newspaper
city news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
سعودی عرب
نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
، نائب وزیراعظم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.