پنجاب میں نصابِ تعلیم میں مرحلہ وار اصلاحات کا منصوبہ
پنجاب حکومت نے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت نرسری سے بارہویں جماعت تک کے نصاب کو دو مراحل میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں نرسری سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں تبدیلی کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے مضامین کو نئے انداز میں ترتیب دیا جائے گا۔
ابتدائی جماعتوں کے نصاب سے کچھ غیر ضروری موضوعات کم کرنے اور جدید تقاضوں کے مطابق نئے موضوعات، خصوصاً ماحولیات، شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سی ای او پیکٹا موسیٰ علی بخاری کے مطابق نصاب میں تبدیلی ایک وقت طلب عمل ہے، اور اسے فوری طور پر آئندہ تعلیمی سال میں نافذ کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نصاب طلبہ پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے۔ عالمی معیار کے برعکس جہاں پہلی جماعت میں ایک سے 20 تک گنتی سکھائی جاتی ہے، پاکستان میں بچوں کو ایک سے 100 تک گنتی سکھائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نصاب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ طلبہ بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.