آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان نے خلائی سفر کے ذریعے نئی تاریخ رقم کردی: وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی کو پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا ہے، یہ محض ایک خلاباز کی کامیابی نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے خوابوں اور امیدوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مشن نوجوان نسل، سائنس دانوں اور قومی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ذیشان علی اور خرم داؤد نے غیر معمولی محنت اور عزم کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج پاکستان کا ایک نوجوان خلائی اسٹیشن تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے تو آنے والے وقت میں پاکستانی چاند تک بھی رسائی حاصل کریں گے۔ ہماری منزل ستاروں سے بھی آگے ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھنا جاری رکھیں، مسلسل محنت کریں اور اپنے ملک کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ اور مضبوط دوستی اب خلائی تحقیق کے میدان میں بھی نئی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے۔ یہ مشن ایک نئے پاکستان کی تعمیر کی جانب اہم پیش رفت ہے اور پاکستانی نوجوان مستقبل میں دنیا کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.