آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، قومی تاریخ میں سنہری سنگِ میل قرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابی ملک کی تاریخ کا ایک نمایاں اور قابلِ فخر باب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افواجِ پاکستان نے وطن کا دفاع کیا، وہ عظمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دشمن کو ایسی سخت شکست دی گئی ہے جس کے اثرات وہ طویل عرصے تک محسوس کرے گا۔ دنیا اس بات پر حیران رہ گئی کہ پاکستان نے بڑے حریف کا کس انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے اسے پسپا کیا۔ ان کے بقول، اس نوعیت کے تاریخی لمحات قوموں کی زندگی میں کم ہی آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی قیادت بھی قابلِ تقلید ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کو پناہ دینے کے باعث پاکستان کو مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ جنگ ملکی سلامتی اور بقا سے جڑی ہوئی ہے۔
، جہاں سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.