بھارت نے مئی 2025 میں بڑی اسٹریٹجک غلطی کی: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مئی 2025 کے دوران بھارت نے ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی کی۔ ان کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ واقعے کے ذریعے پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں پاکستان نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے مختصر وقت میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، جبکہ پاک فضائیہ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔عظمیٰ بخاری کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں بھارت کو عسکری سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا اثر وہ آج تک محسوس کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور پاک فوج کو ایک منظم اور پیشہ ور فورس کے طور پر سراہا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.