پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، ایران اور امریکا مذاکرات کی میز پر آ گئے: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد پاکستان نے مؤثر سفارتی کردار ادا کیا اور طویل عرصے بعد ایران اور امریکا کو مذاکرات کے لیے ایک ساتھ بٹھانے میں کامیابی حاصل کی۔
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1979 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ بھی اس عمل میں شریک رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان صرف بالواسطہ رابطے ہوتے رہے، تاہم پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، جو ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.