پنجاب کے تعلیمی نصاب میں “معرکۂ حق” اور حب الوطنی سے متعلق مواد شامل کرنے کا فیصلہ

Super Admin


پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی نصاب میں “معرکۂ حق” کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی یکجہتی، حب الوطنی کے فروغ اور نفرت انگیز مواد کے خاتمے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ماہم آصف، ڈپٹی سیکرٹری فنانس شہزاد ہوتیانہ، ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں حب الوطنی اور قومی جذبے سے متعلق مواد شامل کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ “معرکۂ حق” اور دیگر قومی موضوعات پر مبنی مضامین کو بھی نصاب کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ طلبہ میں قومی شعور اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.