امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تین روزہ دورۂ چین، بیجنگ میں پرتپاک استقبال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا باضابطہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات، عالمی معیشت اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ اس سے قبل 2017 میں بھی چین کا دورہ کر چکے ہیں۔واشنگٹن سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ چاہتا ہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پالیسی پر سخت مؤقف رکھا جائے گا۔
، تاہم وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ کسی ممکنہ معاہدے سے خطے میں استحکام آ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دورۂ چین کے دوران چینی صدر کے ساتھ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف عالمی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.