نیتن یاہو جیسا چہرہ ایرانی دکاندار کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا، شہریوں نے خریداری بند کردی
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات اب عام شہریوں کی زندگیوں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔ تہران میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے ایک مقامی دکاندار کو خریداروں کی جانب سے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تہران میں خشک میوہ جات اور روایتی مٹھائیاں فروخت کرنے والے اس دکاندار کے چہرے کے نقوش نیتن یاہو سے کافی حد تک ملتے ہیں، جس کے باعث لوگ پہلی نظر میں اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔
دکاندار کی دکان پر بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے وہاں سے خریداری کرنا چھوڑ دی، جس کے نتیجے میں اس کا کاروبار متاثر ہونے لگا۔
متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو سے اس کی مشابہت بالکل اتفاقیہ ہے، لیکن اس کے باوجود اسے مالی نقصان اور ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے مطابق صورتحال یہ ہے کہ اب خریدار اس کی دکان کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات میں مبتلا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.