v

Super Admin


عالمی فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے قریب آتے ہی اس کی مشہور ٹرافی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرافی تقریباً 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزن رکھتی ہے، اور اسے 18 قیراط خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے حساب سے اس ٹرافی میں استعمال ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔ تاہم اس کی تاریخی اہمیت، منفرد ڈیزائن اور نایاب حیثیت کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس ٹرافی کا منفرد ڈیزائن دو انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو تھامے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اسے 1970ء میں اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے تیار کیا تھا، جو آج بھی فٹبال کی دنیا میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی علامت سمجھا جاتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.