9 ہزار موبائل سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئیں، سروس متاثر ہونے پر صارفین کو رقم واپس کی جاتی ہے: چیئرمین پی ٹی اے
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں ٹیلی کام کمپنیوں کی تقریباً 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں پیش آ چکی ہیں، جس کے باعث موبائل سروسز بھی متاثر ہوئیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق اگر کسی صارف نے موبائل پیکج خریدا ہو لیکن سروس کی بندش یا خرابی کے باعث وہ اسے استعمال نہ کر سکے تو متعلقہ کمپنی کو صارف کی رقم واپس کرنا ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے نے ناقص کارکردگی پر ٹیلی کام کمپنیوں کو مجموعی طور پر 4 ارب روپے کے جرمانے بھی کیے ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے واضح کیا کہ موبائل فونز یا موبائل سروسز پر ٹیکس عائد کرنا پی ٹی اے کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا، بلکہ یہ اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.