پاکستان اور چین کا سی پیک 2.0، تجارت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Super Admin


شنگھائی: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت تیز کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.