معاشی ترقی کیلئے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ملکی معیشت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام سے متعلق لائحہ عمل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔
، جبکہ پبلک ایکویٹی مارکیٹ اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے فروغ کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے خاطر خواہ فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے، جبکہ پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ ملکی معیشت کیلئے مؤثر محرک ثابت ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبے معاشی ترقی کے اہم محرک ہیں، ان شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پبلک ایکویٹی مارکیٹ ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.