جنوبی وزیرستان لوئر میں دھماکا، معروف مذہبی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق

Super Admin


جنوبی وزیرستان لوئر کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ 
پولیس کے مطابق دھماکے کا ہدف مفتی جنا میر تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ دھماکے کی وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کے قیام اور بحالی کیلئے سرگرم کردار ادا کرتے رہے اور قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے تھے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.