محسن نقوی حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف
Super Admin
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وہ وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی نظام کا فعال حصہ نظر نہیں آتے، انہیں کابینہ کے اجلاس میں بھی صرف دو، تین مرتبہ دیکھا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ میں بھی اب تک صرف سات یا آٹھ مرتبہ آئے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر محسن نقوی اب شکایات کر رہے ہیں تو پھر ہمیں اپنے عہدوں پر رہنے کے بجائے گھر چلے جانا چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.