ستھرا پنجاب کے دعوے بے اثر؟ ملتان کے مختلف علاقوں میں کچرے اور گندے پانی نے ڈیرے ڈال لیے

Super Admin


ملتان میں حکومت پنجاب کے "ستھرا پنجاب" پروگرام کے دعووں کے باوجود متعدد علاقوں میں صفائی کی صورتحال بدستور خراب ہے۔ مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ناقص نکاسیٔ آب کے باعث کئی علاقوں میں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق عثمان آباد، طارق آباد، گلگشت، جہانگیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ کوڑے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ کئی ماہ سے جمع سیوریج کا پانی نہ صرف تعفن اور بدبو کا سبب بن رہا ہے بلکہ شہریوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بھی بن چکا ہے۔
متاثرہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی اور بدبو کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ آلودہ ماحول کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا کہ "ستھرا پنجاب" کے تحت صفائی کا عملہ ان کے علاقوں میں مؤثر انداز میں نہیں پہنچ رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض گلیوں میں طویل عرصے سے صفائی نہ ہونے کے باعث کچرا مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.