آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع، ایران اور عمان کو بحری راستوں کی نگرانی ملنے کا امکان

Super Admin


امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کی رپورٹ کے مطابق دو علاقائی ذرائع اور ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان عبوری انتظامات پر اتفاق رائے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بحال کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی نگرانی اور آمد و رفت سے متعلق ایران کے بعض مطالبات کو بھی تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔ 
یہ ایسے اختیارات ہیں جو ایران کو جنگ سے قبل حاصل نہیں تھے۔دو علاقائی ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ انتظام کے تحت ایران اور عمان کے درمیان 60 روزہ عبوری معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، جس میں حالات کے مطابق مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مجوزہ انتظام کے تحت آبنائے ہرمز کے شمالی بحری راستے پر ایران جبکہ جنوبی راستے پر عمان کو نگرانی اور کنٹرول حاصل ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.