ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو جرائم کا حساب دینا ہوگا، رانا ثناء اللہ

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کو نقصان پہنچانے اور ملکی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے، عوام کو گمراہ کرنے اور تحریکِ آزادی جموں و کشمیر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے دھرنا دینے والوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ختم کریں تاکہ باقی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوسکے اور عوام کے منتخب نمائندے اسمبلی کا حصہ بن سکیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے عناصر آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے حقِ رائے دہی سے محروم رکھنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہوجائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر کے مطابق آزاد کشمیر میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ مخالفین محض 80 سے 85 فیصد تک پولنگ شرح کو دھاندلی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں، جو کافی نہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.