مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کی 151 میں سے 149 کمپنیوں کے ورکرز کو ادائیگیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مریم نواز شریف نے کمرشل اور رہائشی علاقوں میں مسلسل صفائی برقرار رکھنے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ’انوائرمنٹ فرینڈلی سٹیزن‘ اسٹیکر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے والے شہریوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحفہ اور سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے ایم ڈی واسا کو روزانہ کم از کم 2 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ٹی ایم اوز اور ایف ایم اوز کو بھی روزانہ کم از کم 5 یونین کونسلز کا دورہ کرنے اور صفائی کی صورتحال کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.