پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں 14 فیصد اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل بھی مہنگا

Super Admin


پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن فی لیٹر ایک روپے 34 پیسے بڑھ گیا۔اضافے کے بعد ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، جبکہ نئے مارجن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
دوسری جانب حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.