بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
Super Admin
کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.