آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان نے فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Super Admin


پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ جدید ایویونکس اور جدید نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں سے متعلق اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی جانچ اور توثیق کی گئی۔
ان اقدامات کا مقصد میزائل کی نشانہ لگانے کی صلاحیت میں مزید بہتری لانا اور اس کی بقا کی صلاحیت کو مؤثر بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح-4 کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ 
پاک فوج کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے فتح-4 کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی۔ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور عزم کو سراہا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.