آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی منظوری

Super Admin


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج سے متعلق صدارتی فرمان کی کثرتِ رائے سے توثیق کردی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر ووٹنگ کرائی گئی۔
، جس میں تحریک کے حق میں 214 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 56 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ووٹنگ کے نتیجے میں تحریک منظور کرلی گئی، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق صدارتی فرمان کو پارلیمانی منظوری حاصل ہوگئی۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور اپنی مخالفت کا اظہار کیا، تاہم احتجاج کے باوجود تحریک کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.