ملتان: غیر قانونی یتیم خانے پر کریک ڈاؤن، 16 بچے شیلٹر ہوم منتقل، دیگر ورثا کے سپرد
ملتان میں 15 سالہ نوجوان وسیم عباس کے گاڑیاں کچلے جانے کے حادثے کے بعد انتظامیہ نے ایک غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ ادارے میں موجود تمام بچوں کو محفوظ مقامات اور ان کے خاندانوں تک پہنچانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں 16 بچوں کو سرکاری شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بیورو حکام نے مزید آگاہ کیا ہے کہ تمام بچوں کی منتقلی کے بعد ادارے کے زیر استعمال دونوں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ یتیم خانے کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی درخواست پہلے ہی رد کی جا چکی تھی۔
اس کے علاوہ، اس یتیم خانے کا نظام سنبھالنے والی این جی او (غیر سرکاری تنظیم) کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.