سیکورٹی فورسز کی غیر مشروط حمایت نہ کرنے والی سیاسی جماعتیں ختم ہو جائیں گی: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ جو بھی سیاسی تنظیم پوری ایمانداری کے ساتھ مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی پشت پناہی نہیں کرے گی، وہ سیاست کے میدان سے آؤٹ (مائنس) ہو جائے گی۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کی جانب سے 160 ارب روپے کے فنڈز کی درخواست پر وزیراعظم نے فوری طور پر رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
، تاکہ کے پی کے کے خطے سے دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، کیونکہ امن و امان کا قیام ہی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملک سے دہشت گردی کا نام و نشان نہیں مٹایا جاتا، عام شہریوں کی زندگیوں میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔
اس سیکیورٹی ایجنڈے کا حصہ نہ بننے والی ہر پارٹی خود بخود غیر متعلق ہو جائے گی۔28ویں آئینی ترمیم سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کی کہ فی الوقت اس پر کوئی گفتگو ہوئی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس وقت تمام تر توجہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد قائم کرنے پر ہونی چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.