آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنر شپ یا کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

Super Admin

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کبھی گورنر شپ یا کسی دوسرے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مولانا فضل الرحمان کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اگر محسن نقوی سے کوئی ملاقات یا بات چیت ہوئی ہے تو اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت سے نہ تو گورنر شپ اور نہ ہی کسی دوسرے معاملے پر کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے۔ ان کے خیال میں جاری نوٹسز کا معاملہ بھی باہمی اتفاق سے حل ہو سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے سہیل آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کو کہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے محبت میں سب کچھ قربان کر دیں گے، لیکن دوسری جانب محسن نقوی سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ ان ملاقاتوں کے دوران پیغامات کا تبادلہ اور سیاسی بیانیے بنانا تھا۔ انہیں متعدد مرتبہ کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے گریز کریں، تاہم ایسا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد ملاقاتیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.