سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کی میتیں ڈسکہ منتقل

سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والوں میں سے10افراد کی میتیں ان کے شہر ڈسکہ پہنچادی گئیں ۔ میتیں پہنچنے پر ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا ، پورے شہر میں سوگ کا سماں ہے۔ متوفیان کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور بچ جانے والوں سے مل کر دھاڑیں مار کر رو پڑے ۔ 3میتیں ڈسکہ کلاں، 3محلہ لاریاں اور4محمد پورہ پہنچائی گئیں ،کچھ دیر بعد نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بارش کے باعث دریائے سوات میں سیلابی صورتحال پیداہو گئی تھی، متعدد سیاح پھنس گئے تھے، ۔ فضاگٹ کے مقام پر بچے اور خواتین بھی پانی میں پھنس گئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد افراد کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیںتھیں،۔ اطلاعا ت کے مطابق50سے زیادہ افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے،۔ ریسکیوآپریشن کے دوران10افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں