کیا انتخابات میں عوامی پذیرائی عمران خان کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتی ہے؟
پاکستان میں حالیہ انتخابات سے چند روز قبل تک سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ملک کے سیاسی منظر نامے میں مشکل صورتحال کا سامنا تھا۔ عمران خان کو جہاں ایک کے بعد ایک مقدمات میں قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی جا رہی تھیں، وہیں ان کی جماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم آزادانہ انداز میں چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے، پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے، سیاسی تجزیہ کاروں میں عام تاثر یہ تھا کہ پی ٹی آئی کے 'حمایت یافتہ' امیدوار شاید صرف چند نشستیں جیت سکیں گے۔ یہ تاثر تیزی سے تبدیل ہونے لگا۔ اب انتخابات کے چند دن بعد مکمل نتائج آنے سے منظر نامہ بالکل بدل گیا ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار بڑی تعداد میں کامیابی کے ساتھ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ مرکز میں اِن آزاد امیدواروں کی تعداد کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے کامیاب قرار پانے والے امیدواروں سے زیادہ ہے۔ صوبہ پنجاب میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار دو تہائی اکثریت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے درجنوں امیدواروں نے اپنی ناکامی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کر رکھا ہے اور تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کا دعویٰ ہے کہ ان شکایات پر شفاف تحقیقات صورتحال کو تحریک انصاف کے حق میں مزید بہتر کرے گی۔ فی الحال تحریک انصاف کی قیادت کو یہ سوال درپیش ہے کہ وہ وفاق اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنی ’اکثریت‘ کیسے ثابت کریں اور حکومتیں کیسے بنائیں اور اپنے ’آزاد‘ امیدواروں کو دوسری سیاسی جماعتوں سے ’بچا‘ کر کیسے رکھیں؟ آئندہ چند روز ملک میں حکومت سازی کی اسی مشق پر کام ہو گا۔ تاہم جیل میں بند پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے سامنے یہ سوال ہو سکتا ہے کہ وہ انتخابات میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو ملنے والی اس عوامی پزیرائی کا ذاتی طور پر کس حد تک اور کس وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے ابتدائی تجزیے کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو مجموعی طور پر ملک بھر سے ایک کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ تو کیا یہ عوامی پزیرائی ملک کی مقتدرہ قوتوں کو عمران خان کے حوالے سے فی الوقت رائج سوچ اور پالیسی کی تبدیلی میں مدد دے سکتی ہے؟
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
geo news
today news in Pakistan
ary news
dawn news
afghanistan news
kyiv news
live news Ukraine
latest news on Ukraine
ukraine latest news
news on Ukraine
russian ukraine news
ukraine news today
jaden smith news
ukrainian news
bbc news Ukraine
fox news Ukraine
mayim bialik news
fox news sara carter
ukrain news
ukraine news
ukraine and russia news
russia news today. mlb lockout news
russian news
reddit world news
katie couric news
putin news
russia ukraine news
ukraine russia news
al jazeera news
news of the world
news live
news bbc
news google
news covid
news trump
news abc
fox news
sky news
abc news
google news
cnn news
yahoo news
trump ews
msn news
nbc news
multan
تبصرے
Please keep the discussion respectful.