جامعہ زکریا:سویڈن میں مقیم ممتازشاعرجمیل احسن کے اعزازمیں شعری نشست
ملتان (بیٹھک سپیشل/ روداد نویس: محمد مختار علی، تصاویر: آدم مختار)سویڈن میں مقیم ملتان کے سپوت ممتاز شاعر ، ادیب ، مترجم اور صحافی محمد جمیل احسن کے اعزاز میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہء اردو نے " یورپ میں اردو زبان و ادب" کے موضوع پر خصوصی لیکچر اور شعری نشست کا اہتمام کیا جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء و طالبات اور شعبہ اردو کے تمام قابلِ قدر اساتذہ نے شرکت کی۔ اس نشست کی صدارت شعبہ کی صدر نشین ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شعبہء اردو کے سینئر استاد ڈاکٹر محمد آصف نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔ یاد رہے کہ انہی کی زیرِ نگرانی شعبہ اردو میں جمیل احسن کی شاعری پر ایم فل کا تحقیقی مقالہ زیرِ تکمیل ہے۔آغاز میں ناظم تقریب کی دعوت پر محمد مختار علی نے بطور مہمان اعزاز محمد جمیل احسن کا تعارف اور اسکنڈے نیویا میں اُردو زبان و ادب اور صحافت کے حوالے سے ان کی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی بعد ازاں صاحب تقریب نے منتخب موضوع پر نہایت فکر افروز اور بلیغ انداز میں گفتگو کی جسے سامعین نے دلچسپی اور انہماک سے سنا اس کے بعد سوال و جواب کے دورانئے میں طلباء و اساتذہ نے ان سے ان کی شاعری کے موضوعات، اسکنڈے نیویا کے تعلیمی و سماجی نظام، یورپ میں اردو ترویج کے امکانات اور وہاں مقیم پاکستانیوں کی معاشرتی و صحافتی سرگرمیوں کے بارے میں دلچسپ اور معانی خیز سوالات کئے۔جمیل احسن نے کہا کہ ہجرت کا تجربہ جہاں ایک تخلیق کار کو نئے امکانات اور معاشی فوائد دیتا ہے وہاں وطن سے دوری اور اپنوں کی رفاقت سے محرومی کا دکھ بھی بے چین رکھتا ہے۔ بقول جمیل احسن
وطن سے دور ادھورے ہمارے خواب نہیں
یہ ہجرتوں کے سفر پھر بھی کامیاب نہیں
ہمیں نے عہد وفا ٹوٹ کر نبھایا تھا
قصور وار بھی ٹھہرے ہیں ہم، جناب نہیں
جمیل احسن سے ان کی منتخب شاعری سنی گئی جس میں سماجی موضوعات پر ان کی منفرد نظمیں اور غزلیں شامل تھیں خاص طور پر ملتان سے متعلق ان کی نظم "ارض ملتان" اور شعرزندگی ہم نے گزاری ہے بڑی شان کے ساتھ ربط ٹوٹا نہیں اپنا کبھی ملتان کے ساتھ پر خوب داد دی گئی۔ آخر میں صدر تقریب ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے شعبہ اردو کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلباء و طالبات کو شعر و ادب سے وابستہ منتخب و ممتاز شخصیات سے مکالمہ جاری رکھنے کی خوش خبری دی۔ تقریب کی ابتداء میں ملتان کے بین الاقوامی شہرتِ یافتہ شاعر ادیب اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر اساتذہ میں ڈاکٹر خاور نوازش ، ڈاکٹر شازیہ عنبرین، ڈاکٹر حماد رسول ، ڈاکٹر ظفر ہرل ، ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر اساتذہ شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ کو جمیل احسن کا پانچواں شعری مجموعہ " آسودگی" پیش کیا گیا۔آخر میں جمیل احسن صاحب کے چند منتخب اشعار نذر قارئین ہیں۔
زندگی ہم نے تجھے ایسے بسر کرنا ہے !!
جیسے شعلوں نے سمندر پہ سفر کرنا ہے-
فرشتوں نے جسے سجدہ کیا تھا
وہ کل فٹ پاتھ پر مردہ پڑا تھا !
اسے مرنے پہ دنیا پوجتی ہے ۔۔۔ !!
وہ زندہ تھا تو کس کے کام کا تھا-
وہ جو بیٹھے ہیں محبت سے کنارا کر کے
وہ بھلا میرے تو احباب نہیں ہو سکتے !
-چھوٹا سا بادل کا ٹکڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
دھوپ سے کس کس سر کو بچائے
ہوا کے ہاتھ پرندوں کے پر نہیں آتے ۔۔ !
نکل گئے جو وطن سے وہ گھر نہیں آتے
وطن کے خواب ہمیں دور لے اڑے ہیں جمیل
گھروں کو لوٹ کے ہم رات بھر نہیں آتے۔
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
geo news
today news in Pakistan
ary news
dawn news
afghanistan news
kyiv news
live news Ukraine
latest news on Ukraine
ukraine latest news
news on Ukraine
russian ukraine news
ukraine news today
jaden smith news
ukrainian news
bbc news Ukraine
fox news Ukraine
mayim bialik news
fox news sara carter
ukrain news
ukraine news
ukraine and russia news
russia news today. mlb lockout news
russian news
reddit world news
katie couric news
putin news
russia ukraine news
ukraine russia news
al jazeera news
news of the world
news live
news bbc
news google
news covid
news trump
news abc
fox news
sky news
abc news
google news
cnn news
yahoo news
trump ews
msn news
nbc news
multan
تبصرے
Please keep the discussion respectful.