بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کی 30 طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا کر ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی سپر اسٹار بھارت کے 100 طاقتور ترین افراد میں 27ویں نمبر پر ہیں۔

شاہ رخ خان نے 2023 میں بھارتی سنیما کو تین بلاک بسٹر فلمیں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ دیں اور مجموعی طور پر 2500 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اداکار کی اگلی فلم کے پروجیکٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ذرائع کے مطابق وہ سجوئے گھوش کی نئی فلم ‘کنگ’ میں اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں