عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں: امریکی صدر

عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں: امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نیویارک میں ہونے والی تقریب میں اپنے خطاب میں جو بائیڈن نے دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔فنڈ ریزنگ تقریب میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی امداد میں کٹوتی کا مطالبہ کیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.