افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے

افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے
افغانستان میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں تینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، صوبہ قندھار میں سیلاب میں ایک سو چھیالیس مکانات تباہ اور مویشی بہہ گئے۔ مزار شریف شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، سیلاب کے باعث ملک کے دیگر علاقوں میں مواصلاتی راستے بھی تباہ ہو گئے، قازقستان میں بھی بارشوں سے کئی مقامات پر سیلاب آ گیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.