کراچی میں خودکش دھماکہ، پانچوں غیر ملکی محفوظ، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں خودکش دھماکہ، پانچوں غیر ملکی محفوظ، 2 دہشت گرد ہلاک
کراچی کی لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب خودکش دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں جب کہ پولیس نے فائرنگ کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے گولی مار دی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.