پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ

پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
لاہور: ضمنی انتخابات کے حوالے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، ناروال، شیخوپورہ، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ دفعہ 144 اٹھارہ اپریل سے 22 اپریل تک نافذ ہے۔ بلال احمد نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.