ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی
ایرانی صدر اور ان کے وفد کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی معززین کی لاہور آمد کے پیش نظر کل صوبائی دارالحکومت میں عام تعطیل ہوگی۔ لاہور میں کل سرکاری سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ نجی دفاتر اور نجی تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور میں سرکاری دفاتر بھی کل بند رہیں گے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.