آج کے ڈراموں سے رشتوں کا تقدس پامال ہو رہا ہے، نعمان اعجاز

آج کے ڈراموں سے رشتوں کا تقدس پامال ہو رہا ہے، نعمان اعجاز
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ آج کل کے ڈراموں سے رشتوں کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے بارے میں بات کی۔ ڈراموں کے مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر مجھے سنسر بورڈ کا چارج دیا گیا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا کیونکہ ہمارے ڈراموں سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں اور ڈراموں میں رشتوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.