بھکر، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے

بھکر، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے
بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد حساس اداروں پر حملوں میں ملوث تھے اور دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.