شہباز شریف نے کابینہ کے کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

شہباز شریف نے کابینہ کے کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے افشا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمری کیسے لیک ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اپنے محکمے میں سخت ایکشن لیتے ہوئے کابینہ کے ایجنڈے اور سمری کی گردش پر پابندی لگا دی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ اگر کابینہ سے متعلق کوئی پیپر لیک ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.