باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا

باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا
باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے ڈسٹرکٹ اسپتال باجوڑ میں 4 بچوں کو جنم دیا، بچوں میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل راولپنڈی میں ایک خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں 6 بچوں کو جنم دیا جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.