ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گردوں کو پکڑ کر جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا جس میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.