سعودی عرب سے تاجروں کا وفد آئندہ چند روز میں پاکستان آرہا ہے، شہباز شریف

سعودی عرب سے تاجروں کا وفد آئندہ چند روز میں پاکستان آرہا ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سے تاجروں کا وفد آئندہ چند روز میں پاکستان آرہا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح پر ریکارڈ وفود کا تبادلہ ہوا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.