کوئٹہ سے 2 حج پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ پہنچیں

کوئٹہ سے 2 حج پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ پہنچیں
کوئٹہ سے 2 حج پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ پہنچیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زائرین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب روانہ ہونے والے تمام عازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عازمین حج اپنی دعاؤں میں پاکستان اور بلوچستان کو بھی شامل کریں۔ انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں حج کے لیے روانہ کیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.