پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی جیل سے رہا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اینٹی کرپشن کی جانب سے دائر 4 الگ الگ مقدمات میں ضمانت کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا ہو گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی گئی ، عدالت نے پولیس پر پیٹرول بم حملے اور آتشزنی کیس میں بھی ضمانت منظور کرلی۔ غیر قانونی بھرتیوں کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منگل کو ضمانت منظور کر لی گئی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.