وزیراعظم 4 جون کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم 4 جون کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیر اعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کو چینی صدر اور وزیراعظم نے دعوت دی ہے، وزیراعظم کے دورہ چین کے تین حصے ہوں گے، وزیراعظم جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے اور چینی ہم منصب لی سے وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ ترجمان کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور اہم محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کا ایک اہم پہلو کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں ہوں گی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.