وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہوگئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہو گئے۔
مریم نواز کی حکومت کے 100 دنوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سمیت مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے پہلے 100 دنوں کی بات کی جائے تو پنجاب حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے لیے اٹھایا جانے والا سب سے اہم اقدام چکن اور روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی ہے۔
پنجاب حکومت نے اپنے پہلے 100 دنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1300 روپے، سوجی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 1700 روپے
جبکہ بیکری آئٹمز اور چکن اور روٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ مریم نواز کی سربراہی میں محکمہ سماجی بہبود کے تحت ہمت کارڈ کا بھی اجراء کیا گیا
جس کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30 ہزار افراد کو اگلے تین سال تک ساڑھے سات ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.